بتاریخ ستائیس مارچ 2023 : شکشک بھارتی شعبہ اردو ضلع اورنگ آباد کی نو تشکیل شدہ ٹیم نے اورنگ آباد کل ضلع پریشد کے ایجوکیشن آفیسر محترمہ جے شری چوہان صاحبہ سے ملاقات کی...
ملاقات میں مندرجہ ذیل موضوعات پر مبنی محضر دیا گیا..
جن اسکولوں کو پچھلے سال نیا یوڈائس نمبر دیا گیا تھا ان کو سرل اور یو ڈائس پر تمام معلومات مکمل کرنے سے متعلق ایک آفس لیٹر نکالا گیا تھا اس پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کیا گیا... اس پر جلد از جلد عمل کرکے کام مکمل کیا جائے یہ مطالبہ کیا گیا...ضلعی سطح پر بدلی کا عمل کرتے وقت سمانی کرن کا جو طریقہ کار استعمال کیا گیا وہ غلط تھا اس کی نشاندہی کی گئی اور اگلی مرتبہ اس غلطی کو سدھارنے کے لیے مطالبہ کیا گیا...جن اسکولوں پر بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور جہاں صرف ایک ہی استاد کام کر رہا ہے ایسے اسکولوں پر ضلع بدلی میں آنے والے اساتذہ کی پوسٹنگ کی جائے..کیندر پرمکھ کی بھرتی اور نئے کیندر کی تیاری سے متعلق دو جی آر آئے تھے اس کے مطابق اردو کے نئے کیندر کی تیاری اور کیندر پرمکھ بھرتی کا مطالبہ کیا گیا....جن اسکولوں کو نئے یوڈائس نمبر ملے تھے ان اسکولوں کے سینیر معلم کو ہیڈماسٹر کا چارج دے کر، اسکولی کمیٹی کی نئے سرے سے تیاری، نئے کھاتے کھولنا، کھچڑی کی یوڈائس کے حساب سے الگ سے معلومات بھری جائے یہ مطالبہ کیا گیا...
آر ٹی ای 2009 کے تحت جن اسکولوں نے نئی جماعتیں کھولی ہیں ان کو منظوری دی جائے...کسی بھی اسکول پر ایک بھی معلم نہ ہونے کی وجہ سے اسکول بند نہ ہونے پائے اس کا خصوصی خیال رکھنے کا مطالبہ کیا گیا...محترمہ شکشن ادھیکاری صاحبہ نے سبھی مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کا تیقن دیا اور جلد ہی اس پر کام شروع کرنے کی بات کہی...اس کے بعد شعبہ اردو کے ذمہ داران نے یوڈائس اور سرل کے ضلعی سطح پر کام کرنے والے ذمہ دار شری کانت دکشت سر سے ملاقات کی اور اردو اسکولوں کو درپیش مسائل کے متعلق تفصیلی معلومات دی... سر نے کہا کہ ضلع کی جتنی بھی اردو اسکولوں کو مسائل درپیش ہیں ان کی مکمل تفصیل پر مبنی فہرست تیار کرکے مجھ تک پہنچائیں میں جو بھی ڈیپارٹمنٹ سے متعلق شکایت ہوگی اس کو دور کرنے کا تیقن دیا...اس موقع پر شکشک بھارتی کے ریاستی رہنما پرکاش دانے سر،راجیش بھساری سر، شعبہ اردو کے ضلعی صدر محمد اظہرالدین ، سیکرٹری پرویز احمد خان، کارگزار صدر محمد ارشد صدیقی، خازن قاضی شہباز الدین، شعبہ نشر واشاعت کے مرزا خان سر، ضلعی کمیٹی کے اہم ارکان شیخ عتیق احمد ، سید مشتاق سر، اظہر پٹھان سر، سنتوش تاٹھے سر، مہیندر باروال سر موجود تھے...
Reviewed by shoebsyed
on
April 02, 2023
Rating:



No comments: